پشاور میں3 ٹیوب ویل شمسی توانائی پرمنتقل ہوگئے

ویب ڈیسک: واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور نے ٹیوب ویلوں کی سولرائزیشن کا کا آغاز کرلیا، تین ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا گیا ہے جن میں آڈٹ کالونی، گلے بابا اور بہادر کلے ٹیوب ویلز شامل ہیں، مزید 87 ٹیوب ویلوں میں خود کار طریقے سے چلانے کا نظام سکیڈا،پانی کا معیار چیک کرنے اور تجزیئے کے لئے آٹومیٹڈ واٹر ٹیسٹنگ آلہ نصب کیا گیا ہے جس پر 2کروڑ 73لاکھ 40ہزار روپے اخراجات آئے ہیں، ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر چلانے سے بجلی بلوں میں بچت ہوگی
مزید تین ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔نگران صوبائی وزیر بلدیات انجینئر عامر ندیم درانی نے ٹیوب ویلوں اور سکیڈا آپریشن کا باضابطہ افتتاح کیا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر حسن ناصراور دیگر موجود تھے۔ نگران وزیر کو بتایا گیا کہ ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی سے آپریشنل اخراجات میں کمی آئے گی، پمپنگ اوقات کنٹرول ہوں گے
سروس ڈیلیوری بہتر، خود کار طریقے سے مانیٹرنگ ہوگی، میکینکل اور الیکٹریکل نقص کا بروقت پتہ لگایا جائے گا، بجلی کا مصرف ریکارڈ اور بجلی چوری کا تدارک ہوگا، سکیڈا کے ذریعے چلانے والے ٹیوب ویلوں کی تعداد 133 ہوگئی، قبل ازیں یونیسف کے تعاون سے 46 ٹیوب ویلوں پر سکیڈا نظام نصب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بچے فروخت کرنے کی ویڈیو پر کمشنر پشاور کانوٹس،بیروزگار نوجوان کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کردیا