صیہونیوں کا رفاہ کراسنگ پر حملہ، امدادی قافلہ پھنس گیا

ویب ڈیسک: مصر کی چیک پوسٹ پر اسرائیل کی جانب سے راکٹ فائر کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے مصری چیک پوسٹ پر 40 ٹرکوں کا امدادی قافلہ رفاہ بارڈر پر پھنس گیا۔
یاد رہے کہ اسرائیل رفاہ کراسنگ کو محفوظ رکھنے کے دعوے سے مکر گیا اور صیہونیوں نے مصری چیک پوسٹ کو نشانہ ڈالا۔ کچھ روز قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن کو یقین دہانی کرائی تھی کہ مصر کے راستے غزہ آنے والی امداد پر حملہ نہیں کریں گے، کھانا، پانی اور ادویات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنیں گے۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد امدادی سامان کے 40 ٹرکوں کا قافلہ رفاہ بارڈر پر پھنس گیا ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر امدادی سامان کا قافلہ رفاہ بارڈر پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا، کلیئرنس ملنے کے بعد سامان روانہ کیا جائے گا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق رفاہ بارڈر پر امداد کے 40 سے زائد ٹرک غزہ جانے کے منتظر ہیں، غزہ کیلئے یہ تیسرا امدادی ٹرکوں کا قافلہ ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ متاثرین کیلئے روزانہ سو امدادی ٹرکوں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  عدالت نےعمران خان اوربشریٰ بی بی کوبیان بازی سےروک دیا