غزہ صورتحال کی ذمہ دار عالمی برادری ہے، امیر قطر شیخ تمیم بن حمید

ویب ڈیسک: امیر قطر شیخ تمیم بن حمید نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کو غزہ میں قتل عام کا مفت لائسنس نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں پیش آنےوالے واقعات عالمی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، عالمی برادری غزہ کے اندر ہونے والے مظالم روکنے میں کردار ادا کرے۔
شیخ تمیم بن حمید نے فلسطین کے حق میں بولتے ہوئے مزید کہا کہ غزہ میں پیش آنے والی صورتحال کی ذمہ دار عالمی برادری ہے، اسرائیلی فوج کا غیر قانونی محاصرہ اور قبضہ ختم ہونا چاہئے، دوہرے معیار کو ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا۔
اسرائیل جارحیت کیخلاف انہوں نے کہا کہ ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ فلسطینی بچوں کی زندگی کوئی معنی نہیں رکھتی، اسرائیل غزہ میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے، اسرائیل حماس تنازع کا فوری اور دیر پا حل نکالنا چاہئے۔

مزید پڑھیں:  لکی مروت، سنیچنگ سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھی سمیت گرفتار