پشاور، سرکاری ملازمین پینشن اصلاحات اور تنخواہ کٹوتی پر سراپا احتجاج

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کی جانب سے پینشن اصلاحات اور تنخواہوں میں مجوزہ کٹوتی کے خلاف احتجاج کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر محکمہ تعلیم، سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ آپباشی سمیت مختلف محکموں کے ملازمین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پینشن اصلاحات کے نام پر حکومت سرکاری محکموں کی نجکاری چاہتی ہے.
احتجاج میں سرکاری ملازمین نے موقف اختیار کیا کہ بیوروکریسی اپنی مراعات بڑھانے کے لئے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی کوشش کرتی ہے۔
ملازمین کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے دور میں تنخواہوں سے کٹوتی کا اقدام کسی صورت منظور نہیں، حکومت کو محکموں کی نجکاری کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں کمی کرانے کے اقدام سے صوبے کے لاکھوں ملازمین متاثر ہونگے، اگر حکومت نے تنخواہوں میں کمی کر دی تو احتجاج میں شدت لائینگے۔

مزید پڑھیں:  باڑہ، سٹیل فیکٹری میں آتشزدگی، 6 مزدور جھلس کر زخمی