پشاور میں4ہزار سے زائد خفیہ کیمرے لگانے کی منصوبہ بندی

ویب ڈیسک:دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر پشاور میں سیف سٹی منصوبے کے تحت چارہزار سے زائد کلوز سرکٹ خفیہ کیمرے لگانے کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پشاور سٹی میں تقریباًتین ہزار اور پشاو رکینٹ میں تقریباً ایک ہزار کلوز سرکٹ خفیہ کیمرے نصب کرنے پر غور کیا جائیگا۔
یونیورسٹی روڈ اور حیات آباد میں بھی کلوز سرکٹ خفیہ کیمرے نصب کردئیے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی صورتحال کے باعث پشاور شہر اور کینٹ کے تمام بازاروں کو محفوظ بنانے کیلئے زیر نگرانی رکھا جائے گا اور بازاروں میں آمدورفت کرنے والے تمام افراد کی نگرانی کو یقینی بنایا جائے گا۔ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سیف سٹی منصوبے کے تحت اندرون شہر کے تمام بازاروں میں بھی کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ مختلف بازاروں اور ہو ٹلز میں لگائے جانے والے کیمروں کو بھی سٹی پولیس کے مانیٹرنگ نظام کیساتھ منسلک کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبر پختونخوا حکومت نے 5 واں کابینہ اجلاس پیر کو طلب کر لیا، ایجنڈا جاری