پشاور، پھولوں کی پینٹنگ کی نمائش،آمدنی فلسطینی خواتین و بچوں کو عطیہ کی جائیگی

ویب ڈیسک: صوبائِی دارالحکومت پشاور میں پھولوں کی پینٹنگ کی نمائش کی گئی جس کا مقصد غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ یاد رہے کہ پینٹنگ کی تمام آمدنی فلسطینی خواتین اور بچوں کو عطیہ کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نمائش میں پھولوں کی 72 پیٹنگز رکھی گئی ہیں جو پشاور یونیورسٹی کی ریٹائرڈ پروفیسر طیبہ عزیز نے بنائی ہیں۔
اس حوالے سے پروفیسر طیبہ عزیز کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے دوران دو سال میں یہ پیٹنگز بنائیں، پیٹنگز اسلامیہ کالج کے گل داودی اور شاہی باغ کے پھولوں کی بنائی گئیِں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹنگز بنانے کا مقصد پھولوں کے شہر پشاور کو ٹریبوٹ پیش کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان ، عماد شکیل کپتان مقرر