نگران وزیراعلیٰ محمد اعظم خان کے انتقال پر بیرسٹر سیف کی تعزیت

ویب ڈیسک: نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے انتقال پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تعزیت کی گئی۔ سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی مرحوم نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا کی مغفرت فرمائے۔
بیرسٹر سیف کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہنا تھا کہ نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کے انتقال پر ان کے خاندان سے تعزیت کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے صوبائی ترجمان کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مزید پڑھیں:  جسٹس شوکت صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری