افغان شہریوں کا انخلاء، سپریم کورٹ کا کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم

ویب ڈیسک: افغان شہریوں کے انخلاء کےخلاف چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔ عدالت عالیہ میں غیر ملکی شہریوں کی وطن واپسی کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس یحیی آفریدی نے ان چیمبر اپیل پر کی۔
عدالت نے چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کر دیئے اور افغان شہریوں کے انخلاء کے خلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے افغان شہریوں کا انخلاء روکنے کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کر دی تھی ، رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سے رشتہ مزید مضبوط بنانے کی کوشش کریں گے، ویدانت پٹیل