بجلی مزید 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

ویب ڈیسک: مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانےکی تیاری مکمل کر لی گئی۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بجلی مزید 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بجلی صارفین پر اس اضافے سے 40 ارب روپے کا ایک اور اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ حکام کی جانب سے بجلی 3 روپے 53 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی مہنگی کرنے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی ہے۔ سی پی پی اے کی جانب سے اضافہ اکتوبر 2023ء کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 29 نومبر کو سماعت کرے گا، اضافے کی صورت میں بجلی صارفین پر تقریباً 40 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری