بنگلہ دیش کی نیوزی لینڈ کو 150 رنز سے شکست، تاریخ رقم

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش نے ہوم گراؤنڈ پر پہلی مرتبہ نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخی رقم کرلی۔
بنگلا دیش کے اسپنر تیج الاسلام نے نیوزی لینڈ کے خلاف 10 وکٹیں حاصل کیں، اسپنر تیج الاسلام تباہ کن بولنگ کی وجہ سے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
ہفتے کے روز افتتاحی ٹیسٹ میچ میں بنگلادیش کے خلاف 332رنز کے ہدف کے تعاقب میں کیویز 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی، بنگال ٹائیگرز نے سیریز کے پہلے میچ میں 150 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسین شنٹو نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراونڈ پر پہلی ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد کہا کہ کھیل کے دوران ہم نتائج کا نہیں سوچتے بس اچھا کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان