پشاور دھماکہ، حساس اداروں کی کارروائی، ورسک روڈ سے 4 افراد گرفتار

ویب ڈیسک: پشاور کے مصروف علاقے ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے کے حوالے سے حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے 4مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے گرفتار مشتبہ افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ زیر حراست یہ 4 افراد دھماکہ کے وقت اسی مقام کے قریب موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق زیر حراست مشتبہ افراد سے ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکہ کے بارے میں تفتیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ آج صبح ورسک روڈ پر بابو کڑھی کے قریب دھماکہ ہوا جس میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جن میں‌ایک کی ھالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے.

مزید پڑھیں:  سم بندکرناہمارے فریم ورک سے مطابقت نہیں رکھتا، پی ٹی اے