ورسک روڈ دھماکہ میں افغان گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف

ویب ڈیسک: پشاور کے معروف علاقے ورسک روڈ دھماکہ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت، افغان گروہ ملوث ہو نے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکے میں افغان گروہ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے، اس حوالے سے جاری تفتیش کے مطابق متعلقہ گروہ حیات آباد میں ایف سی قافلے میں بھی ملوث ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس اور سی ٹی ڈی اس سلسلے میں مزید سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز اور شواہد جمع کرنے پر کام کر رہے ہیں۔ محکمہ پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ دھماکہ میں دیسی ساختہ چار کلو گرام وزنی بم استعما ل ہوا تھا، نیٹ ورک کو ٹریس کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ورسک روڈ پر ہونے والے دھماکہ میں تین بچوں سمیت 7افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ بندی تک ترکیہ کے اسرائیل سے تمام تجارتی تعلقات منقطع