پہاڑوں کا عالمی دن، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے

ویب ڈیسک: آج دنیا بھر میں پہاڑوں کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کے لئے پہاڑوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
پہاڑ ہماری زندگی میں کتنا اہم کردار ادا کرتے ہیں اس سے ہر کوئی بخوبی واقف ہیں، جنگلات کی پرورش ہو یا برف باری دونوں ہمارے فائدے کیلئے ہیں۔
دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی K2 کو پاکستان کی پہلی بلند ترین چوٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔
دنیا کی 24 بڑی چوٹیوں میں سے 8 کا تعلق بھی پاکستان کے صوبے گلگت بلتستان سے ہے۔
پہاڑوں کی سرزمین گلگت بلتستان جہاں 8611 میٹرز کی بلندی پر موجود دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اپنے وجود کا جادو جگائے موجود ہے، دنیا بھر کے گلائمبررز کو دعوت نظارہ دیتی ہے، اسی چوٹی کو سر کرتے 91 کلائمبرز موت کی نیند سو گئے جبکہ 377 کامیاب ہوئے۔
پاکستان میں کم وبیش 108 چوٹیاں موجود ہیں جو 7ہزار میٹرز کی بلندی پر ہیں، چھ ہزار میٹر سے نیچے چوٹیوں کی تعداد لامحدود ہے۔

مزید پڑھیں:  شریف اور زرداری خاندان بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری