ایف 16طیارہ

جنوبی کوریا میں امریکی فوج کا ایف 16طیارہ گر کر تباہ

ویب ڈیسک :جنوبی کوریا میں امریکی فوج کا ایف 16 طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے کا پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد شروع کیے جانے والے سرچ آپریشن کے دوران جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈز کو طیارہ مل گیا۔
بحیرہ زرد میں گرنے والے امریکی طیارے میں ایک پائلٹ موجود تھا جسے جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈز نے بروقت کارروائی کرکے زندہ نکال لیا اور واپس کنساس ایئربیس پہنچا دیا۔
امریکی حکومت نے پائلٹ کو بحفاظت نکالنے اور جان بچانے پر جنوبی کوریا کے کوسٹ گارڈ کا شکریہ ادا کیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے امریکی فضائیہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی