فلسطینی شہید

غزہ میں بمباری جاری ‘مزید 300فلسطینی شہید ہوگئے

ویب ڈیسک :غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ‘ بدترین بمباری سے مزید 300 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ہر طرف چیخ و پکار سنائی دے رہی ہے، فورسز کی بمباری سے مزید تین سو فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔
فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے فلسطینیوں کو نکالنے میں شدید دشواریاں ہیں، ایندھن کی کمی سے شہری دفاع کے پاس اب صرف ایک گاڑی قابل استعمال ہے۔
صیہونی فورسز نے خان یونس سے رفاہ جانے والی سڑک بھی تباہ کر دی، ہسپتالوں اور ایمبولینسز پر حملوں میں دو طبی کارکن شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد غزہ میں 3500 اہداف پر حملے کئے۔
جنگ کے آغاز 7 اکتوبر سے لے کر اب تک اسرائیلی افواج نے غزہ میں 22 ہزار اہداف کو نشانہ بنایا، شہدا کی مجموعی تعداد 18 ہزار تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج