غزہ کے مغربی کنارے پر بمباری، یورپی یونین کا اسرائیل پر پابندی کا عندیہ

ویب ڈیسک: یورپی یونین کی جانب سے غزہ میں ہونیوالی جنگ کا موازنہ جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی سے کیا جانے لگا ہے۔
ذرائع کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزف بوریل کا کہنا ہے کہ غزہ کی صورتحال انتہائی ابتر اور تباہ کن ہے، غزہ میں ہونیوالی تباہی جرمن شہروں میں ہونے والی تباہی سے زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں شہری ہلاکتیں مجموعی اموات کا 60 تا70 فیصد ہیں جبکہ 85 فیصد آبادی بے گھر ہو چکی ہے۔
یورپی یونین کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ کے مغربی کنارے میں جاری متشددانہ کارروائیوں کی بدولت ان پر پابندیاں لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی افواج کی وحشیانہ کارروائیوں کے باوجود امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ صیہونیوں کی مسلح کارروائیوں کی بدولت غزہ میں فلشطینیوں کے شہداء کی تعداد 18 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ اس کے باوجود امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چکدرہ دیر ڈیڑھ سو کلومیٹر مین شاہراہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو مشکلات