غزہ جنگ میں امریکی حکام اور عوام آمنے سامنے آ گئے

ویب ڈیسک: غزہ میں جاری جنگ کے دوران ہزاروں فلسطینیوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر امریکی حکام اور عوام آمنے سامنے آ گئے۔
امریکی حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کا واحد حل عسکری طریقے سے ہی ممکن ہے۔ میتھیو ملر کے مطابق امریکی حکام حماس کو اپنا دشمن اولین سمجھتے ہیں جبکہ امریکہ میں موجود اسرائیلیوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کی مخالفت کر دی.
دوسری جانب امریکی عوام کی جانب سے فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف وائٹ ہاؤس اور امریکی سینیٹ کی عمارت میں یہودی مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مظاہرہ کیا.
فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر متعدد گرفتاریاں بھی کی گئیں. ان کی جانب سے مظاہرہ میں جنگ بندی کا مطالبہ سمیت صیہونی اقدامات کے خلاف آواز بلند کی گئی۔

مزید پڑھیں:  پشاور، پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا مرکزی سیکرٹریٹ بند، ملازمین فارغ