روس

غزہ کی صورتحال انتہائی خوفناک ہے‘روس

ویب ڈیسک: روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کی انتہائی صورتحال خوفناک ‘اسرائیل کا ماننا ہے کہ اسے حماس کو کسی بھی طریقے سے ختم کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
سرگئی لاوروف نے روسی پارلیمنٹ کی فیڈریشن کونسل میں کہا کہ پوری پوری بستیوں کو زمین بوس اور ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معلومات کے مطابق مغرب اور اسرائیلی بھی موجودہ اسرائیلی قیادت غزہ کو مغربی کنارے کے ساتھ ملانا نہیں چاہتے جبکہ موجودہ حالات میں فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہوچکا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اب تک 18 ہزار سے زیادہ شہری پہلے ہی مارے جا چکے ہیں اور یہ تعداد ہر روز بڑھ رہی ہے، ان میں سے دو تہائی خواتین اور بچے ہیں اور غزہ کی صورت حال خوفناک حد تک تباہ کن ہوچکی ہے، مغرب فلسطینی ریاست کے قیام کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، موٹر سائیکل گہری کھائی میں جا گری، 60 سالہ شخص جاں بحق