او آئی سی

او آئی سی کا بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اظہار تشویش

ویب ڈیسک :مسلم ممالک کی نمائندہ تنظیم او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو برقرار رکھنے کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیاہ قانون کو منسوخ کرنے اور تمام غیر قانونی اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
اسلامی تعاون تنظیم نے بھارتی سپریم کورٹ کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کو برقرار رکھنے کے بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقے میں چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے۔
او آئی سی نے اگست 2019 سے بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے تمام غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو واپس لینے کے اپنے مطالبے کا اعادہ بھی کیا۔
اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھائے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کے شیخ جعفر مندو خیل کو گورنر بلوچستان بنانے کا فیصلہ