ہرمیس کے وارث کا نصف دولت اپنے باغبان کو منتقل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: ہرمیس کے وارث نے اپنی نصف دولت اپنے باغبان کو منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق ارب پتی نکولس پیوچ، ہرمیس کے بانی تھیری ہرمیس کے پانچویں نسل کے وارث، اپنے 51 سالہ باغبان کو اپنا قانونی وارث بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
80 سالہ پیوچ کا مقصد اپنے سابق باغبان کو اپنا متنبع قرار دے کر 220 بلین ڈالر کی مالیت والے ہرمیس کے 6 اعشاریہ 5 فیصد کی ملکیت کا وارث بنا کر میراث کی فہرست کو نئی شکل دینا ہے۔
غیر شادی شدہ، بے اولاد اور ایل وی ایم ایچ کی طرف سے معاندانہ قبضے کی بولی کے دوران خاندان کے اراکین کے ساتھ جھگڑے سے متاثر، پیوچ پہلے ہی باغبان کو 5اعشاریہ 9 ملین ڈالرز کی ملیت کی جائیداد دے چکے ہیں۔
یاد رہے کہ ہرمیس کے وارث کی جانب سے اپنی نصف دولت اپنے باغبان کو منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پہلا پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند پر روانہ