سسر جاں بحق

نورنگ،بچوں کی لڑائی میں دو بھائی جا ں بحق، ایک زخمی

ویب ڈیسک: وانڈہ گلاپہ میں بچوں کی لڑائی میں دو بھائی جا ں بحق جبکہ ایک بھائی زخمی ہو گیا.
اس سلسلے میں زخمی رحمت اللہ والد احمد دین ساکن وانڈہ گلاپہ نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا ہم ہمارے بچوں کی شیر اعظم پسران دین محمد عرف محمود والد سید اعظم کے ساتھ چھوٹے بچوں کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی.
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے بھائیوں قدرت اللہ،نقیب اللہ کے ہمراہ گلہ دینے ان کے گھر کے نزدیک پہنچے تو شیر اعظم پسران دین محمد، سبزعلی عرف محمد والد سید اعظم نے کلاشنکوف سے ہم پر فائرنگ کر دی.
فائرنگ کے نتیجے میں میرے دو بھائی نقیب اللہ، قدرت للہ جا ں بحق ہو گئے. انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان کوئی دشمنی نہیں بلکہ یہ وقوعہ بچوں کی لڑائی کی وجہ پیش آیا۔

مزید پڑھیں:  آڈیو لیکس کیس، بنچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست خارج