دیرینہ دشمنی پر فائرنگ

مانسہرہ، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، نوجوان قتل، ساتھی زخمی

ویب ڈیسک: ضلع مانسہرہ میں کامرس کالج شاہراہ ریشم پر دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واعہ پیش آیا جس میں بلال تنولی نامی نوجوان قتل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ سے اس کا ساتھی زخمی ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ علی الصبح ناکہ لگا کر کی گئی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول کے ورثاء کی جانب سے سابق معطل پولیس اہلکار ٹیپو اوراس کی والدہ ملزمان نامزد کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے ورثاء کی جانب سے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق مقتول بلال تنولی کے ورثاء کی جانب سے نعش شاہراہ ریشم پر رکھ کر احتجاج کیا گیا اورع اس دوران ان کی جانب سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
یاد رہے کہ دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کا واقعہ مانسہرہ میں پیش آیا جس میں‌ نوجوان قتل کر دیا گیا.

مزید پڑھیں:  خالد لطیف خان معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ڈی نوٹیفائی