شیڈول جاری

عام انتخابات 2024کا شیڈول جاری‘ پولنگ8فروری کو ہوگی

ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر ملک بھر میں عام انتخابات 2024کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔
جاری شیڈول کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات8فروری 2024کو منعقد ہوں گے ‘ ریٹرننگ افسران 19دسمبر کو پبلک نوٹس جاری کریں گے۔
20 سے 22 دسمبر تک امیدوارکاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے اور 24 دسمبر سے 30 دسمبر تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔
شیڈول کے تحت کاغذات نامزدگی منطور یا مسترد ہونے پر اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 3 جنوری 2024 ہے جبکہ 10جنوری 2024 کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روز ہوگا۔
انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 11 جنوری کو جاری کی جائے گی اور کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 12 جنوری 2024 ہوگی۔
امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو جاری کیے جائیں گے اور 8 فروری کو پولنگ ہوگی۔

مزید پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کا9مئی کو پشاور میں ملین مارچ کا اعلان