امریکی صدر بائیڈن

امریکی صدر بائیڈن کے قافلے میں شامل گاڑی کو ٹکر، سیاہ فام شخص زیر حراست

ویب ڈیسک: امریکی ریاست ڈیلاویر میں امریکی صدر جو بائیڈن کے قافلے کی گاڑی سے کار ٹکرا گئی۔
میڈیا کے مطابق ڈیلاویر میں پیش آئے حادثے میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن محفوظ رہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت جو بائیڈن انتخابی مہم کی تقریب میں شریک تھے اور حادثے کے وقت امریکی صدر بائیڈن ابھی گاڑی میں سوار نہیں ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کے قافلے سے کار کے ٹکرانے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم سیکریٹ سروس کے اہلکاروں نے ایک سیاہ فام ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی آزادی صحافت کا ایوارڈ فلسطینی صحافیوں کے نام