غزہ جنگ بندی، اقوام متحدہ میں ووٹنگ آج ہوگی

ویب ڈیسک: فلسطین اور اسرائیل کے مابین جنگ سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر ووٹنگ دوسرے روز مؤخر ہونے کے بعد آج دوبارہ ہوگی۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور ہونے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر اقدام کے لیے دباؤ بڑھ گیا ہے۔
غزہ جنگ میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار جبکہ زخمیوں کی تعداد 50 ہزار سے متجاوز ہو گئی ہے۔ اس جنگ بندی کیلئے نہ صرف عرب ممالک بلکہ اس سلسلے میں امریکی ایوانوں میں بھی احتجاج ہونے لگا ہے جبکہ دیگر یورپی ممالک بھی جنگ بندی کیلئے آواز اٹھانے لگے ہیں۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری کشت و خون میں شہید ہونے والوں میں سب سے زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔

مزید پڑھیں:  یوکرین پر روس کے فضائی حملوں میں تیزی