یمنی حوثیوں کی دھمکی، نیتن یاہو اور مودی کے درمیان رابطہ

ویب ڈیسک: یمنی حوثیوں کی دھمکی اور ان کے مال بردار بحری جہازوں پر حملے نے اسرائِیل کی پریشانی بڑھا دی۔ یورپی ممالک کے ممکنہ انکار کے خوف نے نیتن یاہو کو بھارتی وزیراعظم مودی سے بات چیت کرنے پر مجبور کر دیا۔
ٹیلی فونک رابطہ میں دونوں رہنماوں نے جہاز رانی اور عالمی معیشت کے تحفظ کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو راکٹوں سے نشانہ بنانے کا عمل تیز کردیا تھا۔ اس کے علاوہ دیگر آنے والے امدادی جہاز بھی انہوں نے دریا برد کر دیئے۔ اس حوالے سے دونوں رہنماؤں کے مابین گفتگو ہوئی.
یمنی حوثیوں کی دھمکی کے علاوہ بھارت سے مزدوروں کو اسرائیل لانے کی تجویز کو آگے بڑھنے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا کیونکہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے خطے میں کشیدگی ہے۔ غزہ جنگ کے بعد سے اسرائیل کو غیر ملکی مزدوروں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سے نہ صرف اسرائیل میں مسائل جنم لینے لگے ہیں۔
بھارتی وزیر اعظم مودی نے اس حوالے سےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ بھی کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ نیتن یاہو کے ساتھ مفید تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازع سمیت مال بردار بحری جہاز کی حفاظت سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

مزید پڑھیں:  کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس