ہری پور، قومی اسمبلی کی ایک سیٹ کیلئے 17 امیدوار آمنے سامنے

ویب ڈیسک: ضلع ہری پور میں قومی اسمبلی کی ایک سیٹ این اے 18 کیلئے 17 امیدوار آمنے سامنے آ گئے، ان 17 امیدواروں نے کاغزات نامزدگی وصول کر لئے۔
قومی اسمبلی کی واحد نشست کیلئے سابق ممبران برائے قومی اسمبلی بابرنواز، سردارمشتاق، سابق وفاقی وزیرعمرایوب اور ان کی بیٹی شہرناز عمر ایوب نے بھی کاغزات نامزدگی وصول کئے ہیں۔
اس کے علاوہ ضلع کی تینوں صوبائی سیٹوں پی کے 46، 47 اور48 کیلئے بھی کاغذات کی کی وصولی مکمل کر لی گئی ہے۔ ان نشستوں کیلئے کاغذات کی وصولی کرنے والوں میِں پاکستان پیپلز پارٹی سے دو امیدوار سید علی زوار نقوی اور شائستہ ناز سامنے آئے ہیں جبکہ ان کے علاوہ پی ٹی آئی سے عمر ایون خان، شہر ناز عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی وصول کئے۔ مسلم لیگ ن سے بابو نواز خان اورسردارمِحمد مشتاق خان نے انٹری دی ہے۔ ٹی ایل پی سے ایک امیدوار سیدقاصدعلی شاہ نے ڈاکومنٹیشن کرائی ہے۔
قومی اسمبلی کی ضلع ہری پور کی ایک نشست کیلئے 17 امیدوار میدان میں رضوان سید مغل، عبدالشکور، راجہ عاصم، سائرہ بی بی ، زوالفقار احمدخان، عبد المتین، سید احسن علی شاہ، فیصل ایوب خان، محمد زبیر اور اسودحقدارترابی کے نام شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کی ضمانت قبل ازگرفتاری میں 6 مئی تک توسیع