ایکس کی سروس ڈاؤن، دنیا بھر سے شکایات رپورٹ

ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابق ٹویٹر کی سروس دنیا بھر کے ممالک میں ڈاؤن رہی، اس حوالے سے عالمی سطح پر شکایات رپورٹ کی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن دونوں کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات صبح 11 بجے کے وقت سامنے آئیں۔ اس کے علاوہ ایکس پر جانے والے صارفین کو ریگولر ٹوئٹس کی جگہ ویلکم ٹو یور ٹائم لائن لکھا نظر آیا۔ ایکس کے اس نئَے سروس ڈاؤن کی وجہ سے معلوم ہوتا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کو کوئی بڑا مسئلہ درپیش ہوا ہے۔
اس حوالے سے دیگر ویب سائٹس کا کہنا ہے کہ تقریباً 70 ہزار شکایات اس بندش کے بارے میں موصول ہوئیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل رواں برس مارچ اور جولائی میں بھی ایکس کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایات سامنے آئی تھیں تاہم اس کے بعد اس کی سروس کو دوبارہ بہتر انداز میں فعال کر دیا گیا تھا اور تمام شکایتیں ختم کر دی گئی تھیِں۔

مزید پڑھیں:  قیدیوں کی رہائی کے باوجود غزہ پر اسرائیلی حملے جاری رہیں گے، یوو گیلنٹ