جمہوریہ چیک

جمہوریہ چیک کی یونیورسٹی میں فائرنگ:15افراد ہلاک

ویب ڈیسک :چیک جمہوریہ کے دارالحکومت پراگ کی یونیورسٹی کے اندر فائرنگ سے 15افراد ہلاک ‘30زخمی ہوگئے‘جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے میں 30 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس نے حملہ آور کی شناخت یا فائرنگ کے محرکات سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔
حکام کے مطابق اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد ہی معلومات فراہم کی جا سکیں گی ۔
پراگ کے میئر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارلس یونیورسٹی کے شعبہ فلاسفی میں پیش آیا‘ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمی ہونے والے 30 افراد میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، کوکی خیل متاثرین کمیٹی کا نقصانات کے ازالے کا مطالبہ