بھارت، ناشتہ دیر سے دینے پر شوہر کے ہاتوں بیوی قتل

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات رپورٹ ہوئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی شہر میں ایک 52 سالہ شخص نے ناشتہ تاخیر سے دینے پر اپنی 50 سالہ بیوی کی گردن اتار دی۔
یاد رہے کہ قتل کی وارداتیں دشمنی اور دیگر واقعات کی وجہ سے رپورٹ ہوتی رہی ہیں لیکن بھارت کے شہر میں پیش آنے والا یہ واقعہ دیگر مسائل کی بجائے ناشتہ دیر سے دینے پر پیش آیا جو حقیقی طور پر دنگ کر دینے والا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کا اجرا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا گرفتار