بھارتی سیکیورٹی فورسز میں خودکشی کا رحجان خطرناک حد تک بڑھنے لگا

ویب ڈیسک: خودکشی کا رجحان خطرناک حد تک پہنچ گیا، اس سے متاثر ہونے والے ممالک میں بھارت کا نام بھی لیا جانے لگا ہے۔ اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ ان میں خودکشی کا رحجان مودی کی پالیسیوں کے باعث پایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کے اہلکار موہلمولا نے بھی خودکشی کر لی، اس بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ وہ ڈیوٹی پر تھے جب انہوں نے اقدام اٹھایا۔ اس کے علاوہ بھارتی پولیس اہلکار اجے وگہیلا بھی پھندے میں لٹک گئے،
اس حوالے سے ماہرین و نقادوں کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی خودکشی کے پیچھے ان کے فوجی افسران کا ہتک آمیز رویہ کارفرما ہو سکتا ہے جس میں جہاں ان کو فضول میں تنگ کرنے اور چھٹی نہ دینے سے معاملات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی فوجی افسران کی کرپشن بھِ ماتحتوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنے لگی۔
ذرائع نے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 2007 سے اب تک مقبوضہ وادی میں 587 سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں جبکہ خود بھارتی سیکیورٹی اہلکار کے مطابق اس وقت کشمیر میں موجود بھارتی فوسز کے نصف سے زائد اہلکار ذہنی تناو کا شکار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق موجودہ بھارتی حکومت کے غیر انسانی رویوں اور نامناسب سلوک کی وجہ سے ان کی سیکیورٹی فورسز میں ذہنی تناو بڑھ رہا ہے جس سے خودکشی کا رحجان پنپ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرپشن میں ملوث ایف بی آر کے 13اعلیٰ افسران برطرف