کاز لسٹ

سپریم کورٹ میں کل 29 دسمبر کی کاز لسٹ بھی منسوخ

ویب ڈیسک :سپریم کورٹ میں کل 29دسمبر کی کاز لسٹ بھی منسوخ کردی گئی‘ رجسٹرار سپریم کورٹ نے جمعہ کو سماعت کے لئے مقدمات کی کاز لسٹ منسوخی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
29 دسمبر کو قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ نے سماعت کرنا تھی، کاز لسٹ بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہے۔
گزشتہ روز بھی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث 28 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر مقدمات ڈی لسٹ کیے گئے تھے، قائم مقام چیف جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے مختلف مقدمات کی سماعت کرنا تھی۔

مزید پڑھیں:  مردان، نقل کی روک تھام کیلئے آن لائن پیپر لیا جانے لگا