حج قرعہ اندازی، 63 ہزار 805 افراد فریضہ ادا کر سکیں گے

ویب ڈیسک: نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جج 2024 کے لئے قرعہ اندازی کا اعلان کر دیا۔
نگراں وفاقی وزیر نے بتایا کہ ریگولر حج سکیم میں 69ہزار 438درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جن میں سے ریگولر کوٹہ کے مطابق 63 ہزار 805 خوش نصیب عازمین حج کی قرعہ اندازی مکمل کی گئی ہے۔
قرعہ اندازی میں رہ جانے والے 5633 درخواست گزاروں کی روانگی کے شہروں کے لحاظ سے ویٹنگ لسٹ مرتب کر لی گئی ہے۔
متعلقہ شہروں سے حج درخواست کینسل کروانے والوں کی جگہ ویٹنگ لسٹ پر موجود افراد کو منتخب کیا جائے گا۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ درخواست گزاروں میں 56 فیصد خواتین اور 44 فیصد مرد عازمین حج شامل ہیں۔
آج رات تمام درخواست گزاروں کو بذریعہ موبائل میسج ، ویب سائٹ اور موبائل ایپ سے اطلاع مل جائے گی جبکہ سپانسر شپ سکیم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  آڈیٹر جنرل رپورٹ، سمارٹ کارڈز بارے نیا پینڈورا باکس گھل گیا