قیمتیں برقرار

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار ‘مٹی کا تیل2روپے19پیسے سستا

ویب ڈیسک :وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دے دی ‘پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی ۔
ذرائع پیٹرولیم ڈویڑن کے مطابق آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار جبکہ مٹی کا تیل 2 روپے 19 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل ایک روپے 11 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، معمولی تکرار پر چاقو چل گیا، جماعت نہم کا طالبعلم قتل