پولیو وائرس کی تصدیق

پشاور اور اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک: پشاور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف اضلاع کے 14 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ پشاور کے تین، حیدر آباد اور کراچی شرقی کے دو دو نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیقی ہوئی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کراچی وسطی، کیماڑی اور غربی سے ایک ایک نمونے میں وائرس نکلا ہے۔
وزارت صحت کے مطابق سکھر، کوئٹہ، کوہاٹ اور اسلام آباد کے بھی ایک ایک نمونے میں وائرس رپورٹ ہوا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام نمونوں میں پایا جانیوالا پولیو وائرس سرحد پار سے آیا ہے۔
ترجمان وزارت صحت نے عوام اور بالخصوص والدین سے 5 سال سے کم عمر بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوانے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  جمرود، فاٹا انضمام کیخلاف 8 مئی کو باب خیبر کے مقام پر مظاہرے کا اعلان