مسلمان اینکر مہدی حسن نے لائیو شو میں امریکی چینل کو خیرباد کہہ دیا

ویب ڈیسک: امریکی نیوز نیٹ ورک ایم ایس این بی سی کے مسلمان نیوز اینکر مہدی حسن نے لائیو شو کے دوران چینل کو خیر باد کہہ دیا۔ صحافی مہدی حسن نے اتوار کو اپنے شو کے اختتام پر کہا کہ وہ دوسرے مواقع حاصل کرنے کے لئے چینل چھوڑ رہے ہیں۔
انہوں نے اپنے آخری شو میں غزہ میں رپورٹنگ کرنے والے صحافی کو بھی شو میں شامل کیا۔ مہدی حسن کا کہنا تھا کہ غزہ میں بہادر فلسطینی صحافیوں کے بغیر معصوم لوگوں پر اس جنگ کے ہولناک اثرات کے بارے میں باقی دنیا کو بتانے والا کوئی نہیں ہوگا۔
واضح رہے امریکی میڈیا نے غزہ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر نومبر میں مسلمان اینکر کا پروگرام ” دا مہدی حسن شو“ معطل کر دیا تھا تاہم یہ بھی کہا گیا تھا کہ اینکر مہدی حسن ایک سیاسی تجزیہ کار اور اینکر کے طور پر چینل کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:  9مئی کےمنصوبہ سازوں اورسہولت کاروں سےمذاکرات نہیں ہونگے، آئی ایس پی آر