نقیب قتل کی

نقیب قتل کیس‘ سابق ایس ایچ او سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

ویب ڈیسک :کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایچ او سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ۔
ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا تاہم عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہاں کو طلب کرلیا۔
کیس میں نامزد ملزمان میں گدا حسین، صداقت حسین، ریاض احمد، راجہ شمیم، عباس اور شعیب شامل ہیں۔
پراسیکیوشن کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راو انوار سمیت 18 پولیس افسران و اہلکاروں کو بری کیا جاچکا ہے۔ مقدمہ میں سابق ایس ایچ او امان اللہ مروت سمیت 7 پولیس افسران و اہلکار مفرور تھے ساتوں مفرور ملزمان نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کے بعد خود کو سرینڈر کیا تھا۔
پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ایک ملزم شعیب شوٹر ضمانت جبکہ امان اللہ مروت سمیت 6 ملزمان گرفتار ہیں۔

مزید پڑھیں:  رفاح میں اسرائیلی آپریشن بڑے سانحے کا باعث بنے گا، انٹونی بلنکن