غزہ جنگ بندی، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی نیتن یاہو سے ملاقات

ویب ڈیسک: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے مشرق وسطیٰ کے دوران کے دوران اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات کی۔
انہوں نے ملاقات کے دوران غزہ میں جاری کشت و خون بند کرنے کا اسرائیلی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا گیا۔
ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے خطے میں پائیدار امن اور فلسطینی ریاست کے قیام کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران 23 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے جن میں بچوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اسی لئے اقوام متحدہ میں غزہ کو بچوں کا قبرستان بھی کہا جانے لگاہے۔

مزید پڑھیں:  گریڈ 21کے درجنوں افسروں کوترقی دینے کی تیاریاں