فوجی ہلاک درجنوں زخمی

اسرائیل کے ایک دن میں کئی فوجی ہلاک درجنوں زخمی

ویب ڈیسک: اسرائیل کے ایک دن میں کئی فوجی ہلاک درجنوں زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق غزہ میں تین مہینوں سے زائد جنگ کے باوجود اسرائیل ناکامی سے دوچار ہے۔
حماس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرنیوالی صہیونی فورسز کو مزاحمت کاروں نے ناکو چنے چبوا دئیے۔
اب تک اسرائیلی فوج کو سخت ترین مزاحمت کا سامنا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں اسرائیل کے کئی فوجی مارے گئے جبکہ درجنوں زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی لڑائی میں مزید درجنوں فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں لڑائی کے دوران مزید 27 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
اس سے قبل منگل کو فوج نے غزہ میں نو فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  جنوبی پنجاب میں خسرے کی وبا پھوٹ پڑی، بچے متاثر