یونان، تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 2 افراد ہلاک، 16 لاپتہ

ویب ڈیسک: یونان کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس میں 2 افراد ہلاک اور 16 لاپتہ ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یونانی جزیرے لیسبوس کے قریب بحیرہ ایجیئن میں تارکین وطن کو لے جانے والی ایک کشتی ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار 36 تارکین وطن میں سے 18 کو بچا لیا گیا۔
کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق انہیں 18 تارکین وطن ملے ہیں جو کشتی سے اترنے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ ساحل کے قریب سمندر میں 2 لاشیں بھی ملی تھیں۔

مزید پڑھیں:  سپریم کورٹ کا ملک بھر میں تحاوزات ختم کرنے کا حکم