انتخابی نشان لالٹین

الیکشن کمیشن کاجرمانے کیساتھ اے این پی کوانتخابی نشان لالٹین الاٹ

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن نے جرمانے کیساتھ اے این پی کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کر دیا۔
عام انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول کا آج آخری روز ہے۔
آخری دن ہی الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ آگیا، جس کے مطابق اے این پی کو انتخابی نشان لالٹین الاٹ کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے عوامی نیشنل پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اے این پی انتخابی نشان لالٹین پر عام انتخابات میں حصہ لے گی۔
تاہم الیکشن کمیشن نے اے این پی پر 20 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے،
کیونکہ اے این پی نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگی تھی جس کے بعد 10 مئی تک مہلت دیدی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ اے این پی نے انٹرا پارٹی انتخابات کیلئے التوا مانگا ہے، یکم مئی 2024 کو 5 سال پورے ہوجائیں گے۔
وکیل اے این پی نے کہا تھا کہ آئین کہتا ہے انتخابات کی صورت میں کابینہ کام کرتی رہے گی۔
عام انتخابات آرہے ہیں اگر انٹرا پارٹی انتخابات میں پھنس گئے تو مسئلہ ہوگا۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، ٹریفک حادثہ میں 2 افراد جاں بحق