جنرل الیکشن 2024

جنرل الیکشن 2024، کس میں ہے کتنا دم؟ بڑے بڑے اُمیدوار مدمقابل آگئے

ویب ڈیسک: عام انتخابات کیلئے پاکستان کی سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے اُمیدوار میدان میں اُتار دیئے ہیں۔
کئی حلقوں میں بڑے بڑے اُمیدوار ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں۔
ملک میں 8 فروری کو ہونیوالے الیکشن کیلئے اُمیداروں کی فہرستیں تیار ہوگئی ہیں، اس بڑے مقابلے میں بڑے بڑے اُمیدوار میدان میں ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق این اے 130 لاہور سے قائد ن لیگ میاں نوازشریف کا مقابلہ پی ٹی آئی کی یاسمین راشد سے ہوگا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو این اے 127 لاہور سے میدان میں اُتریں گے، جہاں پی ٹی آئی اُمیدوار ظہیر عباس ان کے مدمقابل ہوں گے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان این اے 265 پشین سے الیکشن لڑیں گے، ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے سید ظہور آغا کریں گے۔
این اے 100 فیصل آباد سے ن لیگ کے رانا ثناء اللہ اور پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار حسین میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔
این اے 242 کراچی کیماڑی اور این اے 247 کراچی وسطی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال کا ٹاکرا پیپلز پارٹی کے اُمیدوار قادر مندوخیل سے ہوگا۔
این اے 171 سیالکوٹ سے ن لیگ کے خواجہ آصف سے مقابلہ پی ٹی آئی کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز ڈار سے ہوگا۔
این اے 76 پر ن لیگ کے احسن اقبال کا مقابلہ پی ٹی آئی کے کرنل (ر) جاوید سے ہوگا۔
این اے 56 راولپنڈی پر سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا لیگی اُمیدوار حنیف عباسی اور پی ٹی آئی کے شہریار ریاض سے ہوگا۔
این اے 246 کراچی غربی پرایم کیو ایم پاکستان کے امین الحق اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے دو دو ہاتھ کریں گے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل عالمی برادری کے مطالبات پر توجہ دے، چین / جرمنی