اُمیدواروں کا اعلان

پی ٹی آئی کا خیبر پختونخوا میں 115 حلقوں کیلئے اُمیدواروں کا اعلان

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے 115 حلقوں کیلئے اُمیدواروں کا اعلان کر دیا۔
پشاور میں پی کے 79 سے تیمور جھگڑا، پی کے 82 سے کامران بنگش، پی کے 112 سے علی امین گنڈاپور، پی کے 28 سے شوکت یوسفزئی، پی کے 72 سے سابق ڈپٹی اسپیکر محمود جان اور پی کے 74 سے ارباب جہانداد انتخابات میں حصہ لیں گے۔
پی کے 65چارسدہ سے فضل شکور، پی کے 66عارف احمدزئی،صوابی سے عقب اللہ کو پی کے 50 اور فیصل ترکئی کو پی کے 52 کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔
مردان سے ظاہر شاہ،عبدالسلام آفریدی اور افتخار مشوانی پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں، ظاہر شاہ طورو حلقہ 57، عبدالسلام آفریدی پی کے 58 اور افتخار مشوانی پی کے 60 سے الیکشن لڑیں گے
تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں 7 خواتین کو بھی ٹکٹ جاری کئے ہیں۔
پی کے ون چترال سے سوریا بی بی، پی کے 31 کوہستان اپر سے تہمینہ فہیم، روشن بی بی پی کے 115 ڈیرہ اسماعیل خان، نورین عارف پی کے 81 پشاور اور تورغر سے پہلی بار جنرل نشست پر شکیلا ربانی پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن لڑیں گی۔

مزید پڑھیں:  امریکہ نیتن یاہو کی حمایت میں بول پڑا، آئِی سی سی کیخلاف پابندیوں کی دھمکی