افغانستان داخل ہونے سے

افغان ‎طالبان نے پاکستانی گاڑیوں کو ‎افغانستان داخل ہونے سے روک دیا

ویب ڈیسک: افغان ‎طالبان نے پاکستانی گاڑیوں کو ‎افغانستان داخل ہونے سے روک دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ ‎طورخم سرحدی گزرگاہ پر کارگو گاڑیوں کی ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ شرط پر عمل درآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
افغان ‎طالبان حکام نے ردعمل کے طور پر تجارتی سامان لیجانے والے پاکستانی گاڑیوں کو ‎افغانستان داخل ہونے سے روک دیا۔
طالبان حکام کا مطالبہ ہے کہ افغان ڈرائیورز کو پاسپورٹ ویزہ کی شرط سے استثنی دی جائے۔
طورخم سرحدی گزرگاہ بند ہونے کی وجہ سے دونوں جانب تجارتی سرگرمیاں معطل ہوئی ہیں۔
کسٹم حکام کا کہنا ہے کارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے پاسپورٹ ویزہ کی شرط پہلے سے عائد تھی اور اج اس پر عمل درآمد آج سے شروع کر دیا گیا۔
پاکستانی حکام‏ کا مزید کہنا ہے کہ طالبان حکام نے بھی پاسپورٹ نہ رکھنے والے ڈرائیورز کی گاڑیوں کو پاکستان داخل ہونے سے روک دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر امریکہ کا ردعمل