انتخابی نشان کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا نیا حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک: انتخابی نشان کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی جانب سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کسی بھی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان دوسری سیاسی جماعت کے امیدواروں کو الاٹ کرنے سے روک دیا۔
اس حوالے سے جاری حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ ایسی تمام درخواستیں مسترد کر دی جائیں جن میں کسی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان دوسری جماعت کو الاٹ کیا گیا ہو۔
الیکشن کمیشن کے حکم نامہ میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اس حوالے سے سختی سے قانون اور اعلی عدلیہ کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابی نشان کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا جس میں سیاسی جماعتوں کو خصوصی ہدایات دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  رفاح اسرائیلی فوج کیلئے پکنک پوائنٹ ثابت نہیں ہو گا، حماس