مرتضیٰ سولنگی

بلوچستان کے مسائل منتخب حکومت حل کرسکتی ہے‘مرتضیٰ سولنگی

ویب ڈیسک :نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل منتخب حکومت اور متعلقہ فریق کرسکتے ہیں نگران حکومت کے بس کی بات نہیں ہے‘آئین میں لکھا ہے کہ ملک کا نظام منتخب نمائندے چلائیں گے، سب کو معلوم ہے 8فروری کو انتخابات ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اشرافیہ کسی نہ کسی صورت میں اقتدار میں رہے ہیں، اس وقت سب سے بڑا معاشی چیلنج در پیش ہے،میرے خیال میں کل سپریم کورٹ نے بہتر فیصلہ دیا۔
بلوچ خواتین مارچ جب سے چلا انہیں اسلام آباد تک پہنچنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا،جب وہ اسلام آباد آئے ان سے کہا گیا کہ آپکو جلسہ کیلئے ایف نائن پارک دیا جاسکتا ہے ،لیکن انکا اصرار تھا کہ وہ ریڈ زون میں جائیں گے۔
نگران وفاقی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ لاٹھی چارج کا واقعہ رات ایک بجے کے بعد ہوا، وہاں پریس کلب میں موجود لوگوں نے ریڈ زون کی طرف جانے کی کوشش کی، پھر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج ہوا،ہم ان خواتین کے پاس گئے ان سے بات چیت کی،ابھی جہاں وہ بیٹھی ہیں انہیں وہاں ایمبولینس دی گئی ہے ،ہماری خواہش ہے کہ وہ پرامن طریقہ سے واپس جائیں اور آنے والی حکومت انکے مسائل حل کرے۔

مزید پڑھیں:  6لاکھ ٹن گندم درآمد کرکے ملکی خزانے کو اربوں کا ٹیکہ لگایا گیا،بیرسٹر سیف