شاہی ٹکڑے بنانے کا طریقہ

اپنے خاص مہمانوں کی خاطر داری کیلئے تیار کریں مزیدار شاہی ٹکڑے۔
سب سے پہلے ایک پین میں ایک لیٹر دودھ ڈالیں اسے چولہے پر رکھ کے گرم کریں اب اس میں آدھا چمچ الائچی پاؤڈر ڈالیں ایک چٹکی زعفران ڈالیں ایک کپ چینی ڈالیں دو چمچ بادام کٹے ہوئے ڈالیں دوچمچ کٹے ہو پستے ڈالیں ایک کپ فریش کریم ڈالیں آدھا کپ دودھ الگ سے لیں اس میں دو چمچ کسٹر مکس کریں کسٹر والے دودھ کو پین میں ڈال دیں اب اسے اچھے سے پکائیں اتنا پکائیں کہ آدھا دودھ رہ جائے دودھ کو تیار کرکے فریج میں رکھ دے
اب بریڈ تیار کرنے کا طریقہ
اپنی ضرورت کے حساب سے بریڈ لیں اب انہیں اپنی مرضی کے ڈیزائن میں کٹ کریں اب ایک الگ پین میں آئل لگا کر گرم کریں اب اس میں بریڈ کو ہلکا ہلکا فرائی کریں بریڈ فرائی ہونے کے بعد ایک ڈش میں لگائیں اب اس میں تیار کیا ہوا دودھ ڈالیں اب اس کے اوپر بادام اور پستے کا چورا ڈالیں۔
لیجیئے آپ کے مزیدار شاہی ٹکڑے تیار ہو گئے مہمانوں کو اور گھر والوں کو پیش کریں اور خوب داد وصول کریں۔