نیٹو سیکریٹری جنرل

یوکرین کی جنگ انتہائی مشکل ہوچکی ہے، نیٹو سیکریٹری جنرل

ویب ڈیسک: نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یوکرین کی جنگ انتہائی مشکل ہوچکی ہے۔
ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب میں نیٹو سربراہ جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ روس کو کسی صورت کم نہیں سمجھنا چاہئے۔
اس وقت یوکرین میں میدان جنگ کی صورتحال یوکرین افوج کیلئے کافی کٹھن ہے۔
جینز اسٹولٹن برگ کا کہنا تھا کہ کئی محاذ ایسے ہیں جہاں سے روسی فوج آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس منظم ہورہا ہے اور اس کی افواج سخت قوت سے آگے بڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس پر کافی سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے اور روس کو کم نہیں سمجھنا چاہئے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ یقیناً گزشتہ موسم گرما میں یوکرینی فوج نے جو بڑا حملہ شروع کیا تھا، اس نے وہ نتائج نہیں دئیے جس کی ہم سب کو توقع تھی۔
خیال رہے کہ ورلڈ اکنامک فورم ایک غیر سرکاری سوئس تنظیم ہے جو ہر سال سیاست، معاشیات اور عوامی زندگی سے متعلق اہم مسائل پر بحث کیلئے اجلاس کرتی ہے۔
واضح رہے ڈیووس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں روس کی نمائندگی نہیں رکھی گئی، جنگ کے پیش نظر منتظمین نے روس کو پہلے کی طرح دعوت نامہ ارسال نہیں کیا۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کے حق میں پاکسانی تعلیمی اداروں میں بھی کمپین چلائی جائیگی، حسن بلال ہاشمی