فرانسیسی وزیرتعلیم

بچوں کو پرائیویٹ سکول بھیجنے پر فرانسیسی وزیرتعلیم تنقید کی زد میں

ویب ڈیسک: اپنے بچوں کو پرائیویٹ سکول بھیجنے پر فرانسیسی وزیرتعلیم تنقید کی زد میں آگئیں۔
تفصیلات کے مطابق فرانس میں نئی وزیرتعلیم پر ماضی میں اپنے بچوں کو سرکاری کے بجائے پرائیوٹ سکول میں تعلیم حاصل کروانے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
ملک کی بہترین وزیرتعلیم بننے کی خواہش مند بھی ہوں اور آپ اپنے بچوں کو سرکای کے بجائے پرائیوٹ اسکول بھیجیں تو کیا ایسا ممکن ہے؟
یہ وہ سوال ہے جس کا سامنا فرانس کی نومقرر کردہ وزیرتعلیم Amélie Oudea-Castera کرر ہی ہیں جو عہدہ سنبھالنے کے صرف تین دن بعد ہی تنازع میں گھر گئی ہیں۔
واضح رہے فرانسیسی وزیرتعلیم پر ماضی میں اپنے بچوں کو پرائیوٹ سکول میں بھیجنے کے فیصلے پر شدید دباؤ بڑھ رہا ہے اور ان سے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا جار ہاہے۔
رپورٹ کے مطابق چند روز قبل پیرس کے ایک سکول کے پہلے دورے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ ایک بیٹے کو پرائیوٹ سکول بھیجنے کا فیصلہ متعلقہ سرکاری سکول میں عملے کی کمی کی وجہ سے کیا گیا تھا۔
جس چیز نے فرانسیسیوں کو مشتعل کیا اور وزیرتعلیم کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ تاہم فرانس کی وزیرتعلیم نے میڈیا کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی واضح طور پر تردید کی۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو، سورج آگ برسانے لگا، سکول اور مدارس بند