ایرانی وزیر دفاع

سرحدوں پر دہشتگردانہ کارروائیاں برداشت نہیں کرینگے‘ایرانی وزیر دفاع

ویب ڈیسک : ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے کہا کہ اپنی سرحدوں پر دہشتگردانہ کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے، پڑوسی ممالک کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں ۔
ایرانی وزیر دفاع محمد رضا اشتیانی نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے‘قومی مفادات کے دفاع کیلئے کسی کوبھی اپنی راہ میں حائل نہیں ہونے دیں گے ، ایران اپنے شہدا کا بدلہ لینے تک سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے دفاع کی مضبوطی اور بغیر کسی پابندی کے کام کرتے ہیں، ایران عالمی سطح پر دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے، عوام کے حقوق کی خلاف ورزی پر بغیر کسی تحفظات کے ردعمل ظاہر کریں گے۔

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اغوا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹس